سورة الاعراف - آیت 193
وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ لَا يَتَّبِعُوكُمْ ۚ سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ أَدَعَوْتُمُوهُمْ أَمْ أَنتُمْ صَامِتُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر تم انہیں راہ راست (122) کی طرف بلاؤ گے تو تمہاری پیروی نہیں کریں گے، تم انہیں بلاؤ یا چپ رہو، دونوں ہی بات تمہارے لئے برابر ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(122) اور مشر کین اگر اپنے اصنام کو رشد و ہدایت کی دعوت دیں گے تو وہ ان کی پیروی بھی نہیں کریں گے اس لیے کہ بے جان بتوں کے لیے ہدایت وگمراہی دونوں برابر ہے۔