سورة الاعراف - آیت 192
وَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْرًا وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور نہ وہ اپنی عبادت کرنے والوں کی مدد (121) کرسکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
121) اور نہ وہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں اور نہ اپنے عبادت گذاروں کی مدد کرسکتے ہیں، جیسا کہ اللہ نے سورۃ حج آیت (73) میں فرمایا ہے کہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے، تو اسے بھی وہ واپس نہیں لے سکتے