سورة الانعام - آیت 106

اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ پر آپ کے رب کی طرف سے جو وحی نازل ہوئی ہے اسی کی پیروی (102) کیجئے، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، اور مشرکوں کی باتوں پر دھیان نہ دیجیے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠٨] پہلے بتایا جا چکا ہے کہ یہ سورۃ ہجرت سے تقریباً ایک سال پہلے نازل ہوئی تھی (ماسوائے چھ آیات کے) اور اس وقت مسلمانوں پر سخت آزمائش کا دور تھا۔ اس وقت یہی حکم تھا کہ مشرکوں سے کنارہ کش رہا جائے۔ لیکن جب فتح مکہ کے بعد اسلام کو غلبہ حاصل ہوگیا۔ تو پھر یہ حکم نہ رہا بلکہ ان کے ساتھ جنگ وجدال کا حکم ہوا۔ اور کعبہ میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔ جیسا کہ سورۃ توبہ کے آغاز میں مشرکین کے لیے احکام بیان ہوئے ہیں۔