سورة الكافرون - آیت 3
وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور نہ میں ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم نے عبادت کی ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢] قرآن نے کافروں کی اس تجویز کا دو ٹوک فیصلہ کردیا اور اپنے نبی سے فرما دیا کہ سب کافروں کے سامنے یہ اعلان کردو کہ اس شرط پر ہمارے تمہارے درمیان کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ میں کسی قیمت پر تمہارے معبودوں کی عبادت نہیں کرسکتا۔ جس کا نتیجہ یہی ہوسکتا ہے کہ تم بھی ایک اکیلے اللہ کی عبادت کرنا گوارا نہ کرو گے اور اپنے دوسرے معبودوں کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوگے۔