سورة الهمزة - آیت 8
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ آگ ان پر بند (٤) کردی جائے گی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] یعنی ایسے لوگوں کو نہایت ذلت کے ساتھ بے کار چیز سمجھ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا پھر اوپر سے منہ بند کردیا جائے گا اور اس میں دروازے یا کھڑکی تو درکنار کوئی سوراخ تک نہ رہنے دیا جائے گا۔