سورة الغاشية - آیت 1

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کو اس قیامت کی خبر (١) پہنچ چکی ہے جس کی ہولناکی ہر چیز کو ڈھانک لے گی

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١] غَاشِیَۃً: غَشَی بمعنی ایک چیز پر دوسری چیز کا چھا کر اسے ڈھانپ لینا اور غشی ایسی حالت کو کہتے ہیں جبکہ انسان کے ہوش و حواس زائل ہوجائیں اور غاشیہ بمعنی وہ چیز جس کی ہیبت ہر شخص پر چھا جائے گی۔ ہوش و حواس گم کردینے والی اور اس سے مراد قیامت کا دن ہے۔