سورة الأعلى - آیت 17

وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

حالانکہ آخرت زیادہ بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] یعنی تمہارا اصل مرض یہ ہے کہ تم آخرت کے مقابلہ میں دنیا کو پسند کرتے ہو حالانکہ آخرت دو وجہ سے دنیا سے بہتر ہے۔ ایک تو وہاں کی نعمتیں اس دنیا کی نعمتوں سے بدرجہا بہتر ہیں۔ اور دوسرے وہاں کی نعمتیں نہ ختم ہونے والی اور لازوال ہیں جبکہ دنیا کی نعمتیں فانی ہیں۔