سورة الأعلى - آیت 13
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر اس میں نہ وہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩] یعنی اخروی زندگی میں مر تو سکے گا نہیں اور جو زندگی ہوگی وہ عذاب کی وجہ سے موت سے بدتر ہوگی۔ ایسی زندگی پر وہ خود بھی موت کو ترجیح دینگے مگر موت نام کی وہاں کوئی چیز نہ ہوگی۔