سورة الانشقاق - آیت 23
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اللہ خوب جانتا ہے ان برے اعمال کو جنہیں یہ جمع کر رہے ہیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٨] وعی کا لغوی مفہوم :۔ یُوْعُوْنَ۔ وعی کا معنی کسی چیز کو تھیلی میں رکھ کر اوپر سے اس کا منہ بند کردینا ہے اس لحاظ سے وعی کا معنی بخل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ حفاظت کرنا بھی اور چھپا کر رکھنا بھی اور کسی چیز کو یاد رکھنا بھی۔ یہاں یہ لفظ تیسرے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ یعنی کافر لوگ جو بغض و عناد اور کینہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے۔