سورة المطففين - آیت 28
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ ایک چشمہ ہے جس کا پانی اللہ کے مقرب بندے پئیں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٧] یعنی ابرار کے لیے تو ﴿رحیق مختوم﴾ ہوگی اور مقربین کے لیے بھی یہی شراب ہوگی لیکن اس میں تسنیم کی آمیزش بھی ہوگی۔ تسنیم جنت میں ایک چشمہ کا نام ہے شاید اس چشمہ کے پانی کی ملاوٹ سے وہ شراب مزید خوشگوار بن جاتی ہوگی۔