سورة الإنفطار - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١] یہاں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی وہ حدیث مدنظر رکھنی چاہیے جس میں آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کو یہ پسند ہے کہ قیامت کو اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ وہ التکویر، الانفطار اور الانشقاق پڑھ لے۔ (ترمذی۔ ابو اب التفسیر)