سورة التكوير - آیت 28

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم میں سے ان لوگوں کے لئے جو راہ راست پر چلنا چاہیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٢] یعنی یہ قرآن ہے تو سب اہل عالم کے لیے نصیحت، مگر اس نصیحت سے فائدہ اسے ہی پہنچ سکتا ہے جو خود بھی سیدھی راہ پر چلنا چاہے بغض اور کجروی کی راہ اختیار نہ کرے۔