سورة التكوير - آیت 2

وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جب ستارے بے نور ہوجائیں گے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣] اِنْکَدَرَ: کدر بمعنی گدلاپن (ضد صفاء ) اور انکدر کا معنی کسی چیز کا خود گدلا ہونا۔ رنگ میلا اور ہلکا پڑجانا یا ماند پڑجانا، یعنی ستاروں اور چاند کو جو روشنی حاصل ہے وہ انعکاس نور کے نتیجہ میں سورج یا ایسے کسی دوسرے ستارے سے حاصل ہوتی ہے۔ پھر جب ان ستاروں کا باہمی ربط ختم ہوجائے گا تو ان میں چمک اور آب و تاب بھی نہ رہے گی۔