سورة المدثر - آیت 28
لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
نہ وہ کسی چیز کو باقی رکھے گی نہ چھوڑے گی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٢] یعنی جہنم کی آگ دوزخیوں کو مسلسل جلاتی بھی رہے گی لیکن اس عذاب سے کسی کی موت واقع نہ ہوگی۔ آگ سے ان کی کھالیں جل جائیں گی بلکہ گل جائیں گی تو انہیں دوسری نئی کھالیں مہیا کردی جائیں گی تاکہ وہ مسلسل اور دائمی عذاب میں مبتلا رہ سکیں۔