سورة الجن - آیت 16

وَأَن لَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُم مَّاءً غَدَقًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اے میرے نبی ! آپ یہ بھی کہہ دیجیے کہ اگر وہ راہ راست (١١) پر ثابت قدم رہتے تو ہم ان کے لئے موسلا دھار بارش بھیجتے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٣] اللہ کی فرمانبرداری اور رزق کی فراوانی :۔ یعنی جن اور انسان اللہ کے فرمانبردار بن کر رہتے تو ہم ان پر بکثرت بارشیں برساتے اور رزق کی فراوانی کردیتے۔ اور یہ وہی مضمون ہے جو پہلے سورۃ نوح کی آیت نمبر ١١، ١٢ کے تحت گزر چکا ہے تفصیل کے لئے دیکھئے سورۃ نوح کا حاشیہ نمبر ٥