سورة نوح - آیت 19
وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور لاللہ نے زمین (٩) کو تمہارے لئے فرش کی طرح بنایا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١] پھر اس زمین میں تمہارے لیے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ تم اس پر مکان بناؤ۔ باغات لگاؤ، چلو پھرو، لیٹو، بیٹھو، ہر طرف کشادہ راہیں ہیں۔ اگر ایک شخص کے پاس وسائل ہوں تو ساری دنیا کے گرد گھوم سکتا ہے۔