سورة المعارج - آیت 11
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے (٥) جائیں گے، مجرم چاہے گا کہ وہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لئے اپنے بیٹوں کا فدیہ دے دے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨] دکھائے اس لیے جائیں گے کہ بھلا آج بھی وہ ایک دوسرے کو اپنی ہمدردیاں جتاتے ہیں یا نہیں؟ جیسا کہ دنیا میں جتایا کرتے تھے۔ مگر اس دن یہ دوست ایک دوسرے سے بات تک کرنے کے روا دار نہ ہونگے۔ ہر ایک کو اپنی ہی فکر دامنگیر ہوگی۔