سورة الجمعة - آیت 1
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جتنی زمین میں، سب اس اللہ کی پاکی (١) بیان کرتی ہیں جو بادشاہ ہے، ہر نقص و عیب سے یکسر پاک ہے، زبردست، بڑی حکمتوں والا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١] یہ تسبیح زبان قال سے بھی ہوتی ہے مگر ہم اسے سمجھ نہیں سکتے اور زبان حال سے بھی۔ یعنی کائنات کی ایک ایک چیز اس بات پر شاہد ہے کہ اس کا بنانے والا ہر طرح کے عیوب و نقائص سے پاک ہے۔ [٢] ان صفات کی تشریح کے لیے سورۃ حشر کی آیت نمبر ٢٣ ملاحظہ فرمائیے۔