سورة الواقعة - آیت 52

لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تمہیں زقوم کا درخت ضرور کھانا ہوگا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٥] زَقُّوْمٍ بمعنی تھوہر کا درخت جس کے پتے چوڑے، موٹے ' بڑے بڑے اور خار دار ہوتے ہیں۔ ذائقہ میں نہایت کڑوا اور اس کا لعاب زہریلا ہوتا ہے۔ بدن کے کسی حصہ سے لگ جائے تو پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں۔ مزید تشریح کے لیے دیکھئے سورۃ صافات کی آیت نمبر ٦٤ کا حاشیہ۔