سورة الرحمن - آیت 66

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان دونوں باغوں میں دوابلتے ہوئے چشمے ہوں گے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤١] نَضَخَ کا معنی پانی کا چشمہ سے زور سے پھوٹنا۔ مگر نَضَخٌ میں جوش مارنے کی وجہ کثرت آب اور دباؤ ہوتی ہے نہ کہ حرارت' اور نضاخ موسلادھار بارش کو بھی کہتے ہیں۔ اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ چشموں کے سوراخ تنگ اور پانی کی کثرت روانی کی تیزی کی وجہ سے وہ چشمے جوش مار رہے ہوں گے۔