سورة القمر - آیت 8

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پکارنے والے کی طرف تیزی کے ساتھ دوڑ رہے ہوں گے، کفار کہیں گے یہ تو برا ہی سخت دن ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٩] قیامت کی ہولناکیوں اور دہشت ناک مناظر دیکھ کر انہیں یہی فکر لاحق ہوگی کہ دیکھئے آج ان پر کیا گزرتی ہے۔