سورة النجم - آیت 43

وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور یہ کہ وہی ہنساتا (٢٣) ہے اور رلاتا ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣١] یعنی ہر شخص کا رنج و راحت، مسرت اور غم وغیرہ دونوں طرح کے ظاہری اور باطنی اسباب اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ وہ ہر شخص کی قسمت کو اتفاقاً بھی اور تدریجاً بھی بدل دینے کی قدرت رکھتا ہے۔