سورة الطور - آیت 5

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اونچی چھت (یعنی آسمان کی) قسم

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤] اس سے مراد وہ نیلگوں آسمان ہے جو ہمیں اپنے سروں پر قبہ کی طرح چھایا ہوا نظر آتا ہے نیز اس سے پورے کا پورا عالم بالا بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔