سورة الذاريات - آیت 38
وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور موسیٰ کے واقع (١٤) میں بھی عبرت ہے، جب ہم نے انہیں فرعون کے پاس ایک صریح معجزہ دے کر بھیجا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٢] یعنی ایسے معجزات جن سے واضح طور پر معلوم ہوجاتا ہے کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام فی الواقع اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں۔ اور یہ معجزے عصائے موسیٰ اور یدبیضا تھے۔