سورة الذاريات - آیت 30
قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
مہمانوں نے کہا، آپ کے رب نے کہا ہے کہ ایسا ہی ہوگا، بے شک وہ بڑی حکمتوں والا، ہر بات سے باخبر ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٤] فرشتوں نے کہا ہم یہ نہیں جانتے کہ کیسے ہوگا ؟ ہم تو یہ جانتے ہیں کہ چونکہ تیرے پروردگار نے ایسا کہا ہے لہٰذا ایسا ضرور ہوگا اور وہ اپنے کام کی حکمتوں کو خود ہی خوب جانتا ہے کہ وہ سیدنا ابراہیم پر کیسی کیسی نوازشات کرنا چاہتا ہے۔