سورة الذاريات - آیت 24
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! کیا آپ کو ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر (١١) پہنچی ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٨] سیدنا ابراہیم کے ہاں فرشتوں کا سیدنا اسحٰق کی خوشخبری دینے کا ذکر پہلے سورۃ ہود کی آیت ٦٩ تا ٧٦، سورۃ حجر آیت ٥١ تا ٦٠ اور سورۃ عنکبوت کی آیت نمبر ٣١، ٣٢ میں گزر چکا ہے وہ حواشی بھی دیکھ لیے جائیں۔ [١٩] سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ہاں فرشتوں کی آمد :۔ یہ معزز مہمان فرشتے تھے اور بعض مفسرین کے نزدیک یہ تین فرشتے تھے۔ سیدنا جبرائیل، سیدنا میکائیل اور سیدنا اسرافیل جو انسانی شکلوں میں آئے تھے۔