سورة ق - آیت 26
الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس نے اللہ کے ساتھ ایک دوسرامعبود (١٨) بنارکھا تھا، پس تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈال دو
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٢] یہ الٰہ انسان کا اپنا نفس اور خواہشات نفس بھی ہوسکتی ہیں۔ اور جن برائیوں کا اوپر ذکر ہوا ہے ان میں اکثر ایسی ہیں جو خواہش نفس کے پیچھے لگنے والوں میں پائی جاتی ہیں۔ اور ان میں سے ہر برائی ایسی ہے جو انسان کو جہنم کا مستحق بنا دیتی ہے۔ بالخصوص یہ آخری برائی تو ایسی ہے جس کے متعلق صراحت سے مذکور ہے کہ اللہ دوسرے گناہ تو جسے چاہے بخش دے گا مگر مشرک کے لئے کبھی مغفرت نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اسے جہنم سے کبھی نجات حاصل ہوگی۔