سورة محمد - آیت 17

وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جن لوگوں نے ہدایت کو قبول کیا، اللہ نے انہیں اور زیادہ ہدایت دی، اور انہیں ان کے حصہ کے تقویٰ سے نوازا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٠] یعنی وہی باتیں اور ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جو ان منافقوں کے لیے ایک معمہ بن جاتے تھے وہی اہل ایمان کے لیے ہدایت میں اضافہ کا ذریعہ ہوتے تھے۔ اور ان میں مزید تقویٰ پیدا ہوجاتا تھا۔