سورة الجاثية - آیت 28
وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً ۚ كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَىٰ إِلَىٰ كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ ہر جماعت کو گھٹنوں کے بل گری ہوئی حالت میں دیکھیں گے، ہر جماعت اپنے نامہ اعمال کی طرف بلائی جائے گی (اور کہا جائے گا کہ) آج تمہیں تمہارے کئے کا بدلہ چکایا جائے گا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤١] یعنی پہلے ہر قسم کے مجرموں کے الگ الگ گروہ بنائے جائیں گے۔ اور قیامت کے مناظر کی دہشت اس قدر زیادہ ہوگی کہ وہ کھڑے نہ رہ سکیں گے اور گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے اور سہمے ہوئے اس انتظار میں ہوں گے کہ ان کے حق میں کیا فیصلہ صادر ہوتا ہے اس وقت متکبروں کی سب اکڑ ختم ہوجائے گی۔