سورة الدخان - آیت 32
وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے ( اس زمانے میں) انہیں لائق جانتے ہوئے دنیا والوں پر انہیں ترجیح (١٢) دی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٤] یعنی یہ بات عرب جانتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں کئی قسم کی خامیاں موجود ہیں۔ تاہم دوسری قوموں کی نسبت پھر بھی بہتر ہیں۔ لہٰذا ہم نے اہل عالم کی دینی قیادت انہیں کے سپرد کردی۔