سورة الزخرف - آیت 8

فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس ہم نے ان سے زیادہ طاقتوروں کو ہلاک کردیا، اور ان سے گذشتہ قوموں کے واقعات زبان زد خلائق ہوچکے ہیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧] پہلی قومیں قدو قامت، ڈیل ڈول، طاقت و قوت غرض ہر لحاظ سے تم سے آگے تھیں۔ جب انہوں نے ہماری آیات اور ہمارے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں تباہ کرکے رکھ دیا تھا اور اب تم بھی وہی کام کر رہے ہو لہٰذا سمجھ لو کہ اب تمہاری تباہی کی باری آچکی ہے۔