سورة ص - آیت 83
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
سوائے تیرے ان بندوں کے جو مخلص ہوں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٤] یہ مطلب نہیں کہ ابلیس اللہ کے مخلص بندوں کو بہکانے کی کوشش ہی نہیں کرے گا۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کے دام فریب میں نہ آسکیں گے۔