سورة ص - آیت 57
هَٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ ہے کھولتا ہوا پانی اور پیپ، پس وہ لوگ اس عذاب کو چکھتے رہیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥٨] غساق کا لغوی مفہوم :۔ غساق کا معنی عموماً پیپ یا بہتی پیپ کرلیا جاتا ہے جس میں خون کی بھی آمیزش ہو جبکہ صاحب منجد، فقہ اللغہ اور منتہی الارب سب نے اس کے معنی انتہائی ٹھنڈا اور بدبودار پانی بتائے ہیں۔ قرآن میں دو مقامات پر غساق کا لفظ حمیم کے مقابلہ میں استعمال ہوا ہے ایک اس مقام پر اور دوسرے سورۃ نبا کی آیت نمبر ٢٥ میں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے معنی شدید ٹھنڈا اور بدبودار پانی ہی کرنا زیادہ مناسب ہے۔