سورة ص - آیت 38
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور دوسرے شیطانوں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے تھے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٤] اور جو جن آپ علیہ السلام کے حکم سے سرتابی کرتے یا شرارتیں کرکے کام میں رکاوٹ ڈالتے یا دوسروں کو تنگ کرتے تھے، انہیں آپ زنجیروں میں جکڑ کر قید خانہ میں ڈال دیتے تھے۔