سورة الصافات - آیت 135
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں رہ گئی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٧] سیدنا لوط اور ان کی قوم :۔ سیدنا لوط علیہ السلام کی بیوی جو اپنے شوہر کی خائن تھی۔ اس کی تمام وفاداریاں مجرم قوم کے ساتھ تھیں۔ گھر میں کوئی مہمان آجاتا تو وہی ان مجرموں کو خفیہ اشارے کرتی تھی۔ ہجرت کے وقت سیدنا لوط علیہ السلام کو خصوصی ہدایت تھی کہ وہ تمہارے ساتھ نہیں جائے گی۔ بلکہ مجرموں جیسا ہی اس کا بھی حشر ہوگا۔