سورة الصافات - آیت 42
فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انواع و اقسام کے پھل، درانحالیکہ وہ معزز و مکرم ہوں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٢] فواکہ کیسے پھل ہیں؟ یہاں فواکہ کا لفظ آیا ہے اور فواکہ ایسے پھلوں کو کہتے ہیں جن سے لذت و سرور حاصل ہو۔ (مقاییس اللغۃ) اور اس لفظ کا اطلاق عموماً خشک پھلوں پر ہوتا ہے۔ اس سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ اہل جنت کو جو رزق دیا جائے گا وہ بطور غذا نہیں بلکہ لذت کے حصول کے لئے دیا جائے گا۔