سورة آل عمران - آیت 88
خَالِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ لوگ اسی میں ہمیشہ کے لیے لیے رہیں گے، نہ ان کا عذاب ہلکا کیا جائے گا، اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٧] یعنی عذاب جہنم اپنی حدت و شدت کے لحاظ سے ایسا مسلسل اور متواتر ہوگا کہ نہ تو اس کی حدت و شدت میں کبھی کمی واقع ہوگی اور نہ ہی عذاب کے درمیان کبھی کوئی وقفہ دیا جائے گا۔