سورة يس - آیت 50

فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس کے بعد نہ وہ کوئی وصیت کر پائیں گے، نہ ہی اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جا سکیں گے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[ ٤٨] قیامت آگئی تو پھر انہیں اتنی مہلت نہیں ملے گی کہ وہ کچھ وصیت ہی کرسکیں یا جو باہر ہیں وہ اپنے گھر واپس جا سکیں بلکہ جہاں کہیں بھی کوئی موجود ہوگا وہیں اس کا کام تمام کردیا جائے گا۔