سورة يس - آیت 15
قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمَٰنُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بستی والوں نے کہا کہ تم تو ہمارے ہی جیسے انسان ہو، اور رحمن نے کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، تم تو نرے جھوٹے ہو
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[ ١٧] قریش مکہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ الزام دیتے تھے کہ جو کلام یہ پیش کرتا ہے خود ہی تصنیف کرکے اللہ کے نام سے منسوب کردیتا ہے۔