بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
[١] فضائل سورۃ یس :۔ سورہ یٰسین میں قرآن مجیدکی دعوت کو بڑے پرزول دلائل کے ساتھ اور نہایت موثر پیرائے میں پیش کیاگیاہے۔ بندہ مومن کا ایمان تازہ ہوجاتاہے اور عالم آخرت کانقشہ سامنےآجاتاہے ۔ بہتر ہے کہ اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمہ بھی ذہن میں رکھاجائےاور جولوگ ترجمہ نہیں جانتے وہ ساتھ ساتھ اردوترجمہ پڑھتے جائیں تاکہ اس سورت کی برکات سے مستفید ہواجائے۔ یہ جوعام طورپر جامع ترمذی نہیں جانتے وہ ساتھ ساتھ اردوترجمہ پڑھتے جائیں تاکہ ا س سورت کی برکات سےمستفید ہواجائے۔یہ جوعام طورپرترمذی کی روایت مشہور ہے کہ سورہ یٰسین قرآن کا دل ہے جس نے سورۃ یٰسین پڑھی اس کے عوض دس بار قرآن پڑھنےکاثواب ملےگا۔بیہقی کی روایت کےمطابق اپنےمرنے والوں پر سورۃ یٰسین پڑھاکروجس نے جمعہ کےروزسورہ یٰسین پڑھی اس کےگناہ معاف کردئیے جائیں گے۔یہ روایات ضعیف ہیں۔ یادرہے کہ سورۃ یٰسین کی فضیلت میں جتنی احادیث ملتی ہیں ان میں سے کوئی بھی حدیث صحیح نہیں ہے وہ سب کی سب ضعیف یا موضوع ہیں۔