سورة فاطر - آیت 7

الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی ان کے لئے سخت عذاب (٥) ہے، اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیا ان کے لئے اللہ کی مغفرت اور بڑا اجر ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[ ١١] یعنی ایماندار نیک اعمال کرنے والوں کے گناہ تو سارے کے سارے معاف کردیئے جائیں گے۔ رہے نیک اعمال تو ان کا بدلہ بھی اعمال کے مطابق نہیں بلکہ ان سے بہت زیادہ دیا جائے گا۔