سورة السجدة - آیت 26
أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ ۖ أَفَلَا يَسْمَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا اس بات نے کفار مکہ کو راہ نہیں دکھائی (19) کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر دین جن کی بستیوں سے یہ لوگ گذرتے ہیں، بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں، کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[ ٢٨] قوم عاد، قوم ثمود اور قوم شعیب عرب سے ہی تعلق رکھنے والی قومیں تھیں۔ یہ سب تباہ ہوئیں اور اہل عرب ان کے کھنڈرات اپنی آنکھوں سے دیکھتے بھی تھے اور ان اقوام کے حالات زندگی اپنے بزرگوں سے سنتے بھی تھے۔ پھر بھی ان سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے تھے۔