سورة النمل - آیت 85
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ان کے ظلم کے سبب ان پر جب عذاب کا وعدہ آجائے گا تو وہ ایک لفظ بھی نہ بول سکیں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩٠] یعنی ان پر الٹ پڑے گی، ان کا قصور ثابت ہوجائے گا کہ وہ واقعی اللہ کی آیات کے ساتھ بے انصافی کا معاملہ کرتے رہے۔ لہٰذا انھیں اس سوال کا کوئی جواب میسر نہ آئے گا۔