سورة الشعراء - آیت 177

إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جب ان سے شعیب نے کہا، کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے ہو۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠٥] یہ وہی شعیب علیہ السلام ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سسر تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان کے ہاں آٹھ دس سال تربیت حاصل کی تھی۔ پانچویں نسبت پر حضرت یعقوب علیہ السلام سے جا ملتے ہیں۔ شجرہ نسب یہ ہے شعیب بن میکیل بن یثجر بن لاوی بن یعقوب علیہ السلام