سورة الشعراء - آیت 108
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٣] لہٰذا تمہیں میرے متعلق ہرگز کچھ بدگمانی نہ رکھنا چاہئے اور ایسی بدگمانی کرنے کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور مجھے اللہ تعالیٰ کا امانت دار پیغمبر سمجھ کر میری اطاعت کرنا چاہئے۔