سورة الشعراء - آیت 85
وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے حقداروں میں بنا دے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦١] وارث تو وہ اس لحاظ سے ہوں گے کہ ان کے جد امجد کا اصل مسکن جنت ہی تھا۔ اور جنت کے وارث صالحین ہی ہوں گے۔ جن کے ساتھ ملانے کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام دعا فرما رہے ہیں۔