سورة آل عمران - آیت 2
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، جو ہمیشہ سے زندہ (2) ہے اور تمام کائنات کی تدبیر کرنے والا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢]الٰہ کی لازمی صفات :۔ اس آیت سے یہ معلوم ہوا کہ حقیقی الٰہ وہی ہوسکتا ہے جو ہمیشہ سے زندہ و قائم ودائم ہو اور پوری کائنات کے انتظام کو سنبھالنے والا اور اس نظام میں قدرت و تصرف کے پورے اختیار رکھتا ہو۔ جس الٰہ میں یہ صفات نہ پائی جائیں وہ الٰہ نہیں ہوسکتا۔ اس معیار کے مطابق تمام معبودان باطل خواہ وہ جاندار ہوں، موجود ہوں یا فوت ہوگئے ہوں اور خواہ بے جان ہوں سب کی نفی ہوگئی۔