سورة الفرقان - آیت 69
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
قیامت کے دن اس کا عذاب دوہرا کردیا جائے گا اور وہی اسی میں ہمیشہ کے لیے زلیل و خوار بن کر رہے گا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨٦] یعنی جو لوگ ایسے جرائم میں مبتلا ہیں۔ ایک تو انہیں ان کی سزا مل کے رہے گی۔ دوسرے ان کے عذاب میں کبھی وقفہ نہیں آئے گا۔ اور تیسرے یہ کہ ان کے عذاب میں دم بدم اضافہ ہی کیا جاتا رہے گا۔ پھر اس جہنم سے نکلنے کی بھی کوئی صورت اس کے لئے ممکن نہ ہوگی۔