سورة الحج - آیت 48
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَيَّ الْمَصِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور میں نے بہت سی بستیوں کو مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر میں نے انہیں پکڑ لیا اور سب کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٦] یعنی اگر کسی ظالم قوم پر عذاب آنے میں تاخیر ہوئی یا سرے سے اس پر عذاب آیا ہی نہیں تو بھی وہ ہماری گرفت سے بچ کر کہیں جا نہیں سکتے اور اخروی زندگی میں انھیں ان کے اعمال کی پوری پوری سزا مل کے رہے گی۔