سورة طه - آیت 116
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم سب آدم کو سجدہ (٥١) کرو، تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا، اس نے انکار کردیا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨٤] آدم و ابلیس کا قصہ سورۃ بقرہ، اعراف اور دیگر کئی مقامات پر پہلے ہی گزر چکا ہے۔ اور آئندہ بھی آئے گا، مگر ہر مقام پر اتنا ہی ذکر کیا گیا جتنا موقع کے لحاظ سے مناسب تھا۔ گویا اس قصہ کے مختلف اجزاء سے مختلف نتائج پیش کئے گئے ہیں۔